۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اساتذہ قوموں اور معاشروں کی تعمیر و ترقی میں نہ صرف بنیادی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔ تعلیمی درس گاہوں، مدارس، مساجد کو اضافی ٹیکسز سے استثنیٰ دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: اساتذہ قوموں اور معاشروں کی تعمیر و ترقی میں نہ صرف بنیادی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اسلام میں اساتذہ کا احترام لازمی ہے، مشرقی معاشرے کی روایات میں بھی استاد کے احترام کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے لیکن بدقسمی سے رائج نظام تعلیم کے شعبے میں بالخصوص اساتذہ کو اہمیت نہیں دی گئی، افسوس آج بھی تعلیم کے مراکز حکومتوں کی عدم توجہی کا شکار ہیں ، دنیا بھر میں تعلیمی ، فلاحی ادارے ٹیکسز سے مستثنیٰ مگر بارہامتوجہ کرنے کے باوجود فلاحی تعلیمی اداروں کے حوالے سے اب تک کوئی اقدام نہ ہوا ، مدارس، مساجد اور تعلیمی اداروں سے کم از کم یوٹیلٹی بلز میں عائد مختلف ٹیکسز ہی ختم کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ پر اپنے پیغام اور مختلف تعلیمی درس گاہوں کے منتظمین ، اساتذہ کرام، علمائے کرام کے خطوط کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: اساتذہ قوموں اور معاشروں کی تعمیر و ترقی میں نہ صرف بنیادی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ وہ ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں، دنیا میں تما م ترقی یافتہ تہذیبوں ، معاشروں اور ریاستوں میں سب سے کلیدی کرداراساتذہ کا ہی رہا ہے جو شبانہ روز محنت کےساتھ نئی نسل کی علم کے ذریعے آبیاری کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اساتذہ کو ہر معاشرے اور مذہب میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے البتہ اسلام کے آفاقی پیغام نے اسے نہ صرف غیر معمولی اہمیت دی ہے بلکہ مشرقی معاشرے کی روایات میں بھی اساتذہ کرام کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ مگر افسوس پاکستان میں آج بھی تعلیمی مراکز وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ذمہ دار کی عدم توجہی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹرسٹ، فلاحی و رفاہی ادارے، تعلیمی ادا رے ، مدارس و مذہبی ادارے مختلف قسم کے ٹیکسز سے مستثنیٰ اس لئے کئے جاتے ہیں تاکہ ان کی تمام تر توجہ درس و تدریس پر رہے مگر افسوس پاکستان میں بارہا مرتبہ متوجہ کرنے کے باوجود آج تک اس اہم ترین معاملے کی جانب سنجیدگی سے غور نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا: فی الفور تمام ٹیکسز خصوصاً یوٹیلی بلز (پانی، بجلی اور گیس) میں فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی مدمیں عائد کئے گئے ٹیکسز ختم اور مساجد، مدارس اور تعلیمی درس گاہوں کےلئے فلیٹ ریٹس مقرر کئے جائیں ۔

دوسری جانب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اساتذہ کرام، علمائے کرام اور تعلیمی درس گاہوں کے منتظمین کو متوجہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل فی الفور ارباب اختیار تک پہنچائے جائیں گے اور حتی المقدور ان مسائل کے حل کےلئے کردار ادا کیا جائےگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .